ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر میں چوتھے دن بھی ریل خدمات معطل

کشمیر میں چوتھے دن بھی ریل خدمات معطل

Mon, 14 May 2018 02:33:45    S.O. News Service

سری نگر:13/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرمیں 9مئی سے سری نگر۔ بنیہال روٹ پر ریلوے ٹریک کونقصان پہنچانے کی وجہ سے آج چوتھے دن بھی ریلوے خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ ایک ریلوے افسر نے آج صبح یو این آئی کو بتایا کہ ریل ٹریک کی مرمت کا کام جاری رہنے کی وجہ سے ریل خدمات آج بھی معطل رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں سرینگر۔ بڑگام اور بارہمولہ روٹ پر ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ اسی طرح جنوبی کشمیرمیں سرینگر۔ اننت ناگ۔ قاضی گونڈ سے جموں علاقہ کے بنیہال جانے والی ٹرینوں کی بھی آمدورفت بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پنجگم میں مظاہرے کے بعد تین سو ٹریک۔سرکٹ آپریٹنگ کلپ(ٹی سی او سی)غائب ہوگئے تھے جسے لگانے کا کام چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں سری نگربڑگام اوربارہمولہ روٹ پر ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ اسی طرح جنوبی کشمیر میں سرینگر۔اننت ناگ۔قاضی گونڈ سے جموں علاقہ کے بنیہال جانے والی ٹرینوں کی بھی آمد ورفت نہیں ہو گی۔ اس مہینے یہ آٹھواں موقع ہے جب وادی میں ریل خدمات معطل کی گئی ہیں۔ گذشتہ مہینے آٹھ بار ریل خدمات معطل کرنی پڑی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات عام لوگوں کے لئے ہے لیکن ہم ان کی حفاظت سے سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کچھ شرارتی عناصرنے ریل ٹریک کو نقصان پہنچایا ہے کیونکہ ریل ٹرانسپورٹ دوسرے ٹرانسپورٹ کے مقابلے بہت ہی سستا، محفوظ اور تیز مانا جاتا ہے۔ 


Share: